رمضان میں اسرائیل کی مسجد اقصٰی پر پابندیاں صورتحال کو تباہی کی جانب دھکیلنا ہے: اردن
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے رمضان میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندیوں سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل صورتحال کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا پر بات کرتے ہوئے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا کہ رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں رسائی کو محدود کرنے کے اسرائیل کے اعلان کردہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔
ایمن صفادی نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ آرچ بشپ پاؤل گیلاگھر کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ہم خبردار کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنا آگ سے کھیلنا ہے۔‘
Comments
Post a Comment